ہری پور کی ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہیں دی گئی : بیرسٹر گوہر

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہری پور میں ہم اپنی سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے، ہری پور کی ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہیں دی گئی، ایک جیتی ہوئی سیٹ نہ دینا جمہوریت کےلیے اچھا شگون نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں،ہم سمجھ رہےتھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا،اگر ہمیں پتا ہوتا کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر بہنوں کااڈیالہ روڈ پردھرنا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور میں ہم اپنی سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے،ہری پور کی ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہیں دی گئی،ایک جیتی ہوئی سیٹ نہ دینا جمہوریت کےلیے اچھا شگون نہیں ہے، اب خیبرپختونخوا اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ چل رہا ہے،یہ ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی آرڈر کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی،ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ ملاقات ہوگی لیکن صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

Back to top button