ہر صورت عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی بانی عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لے گی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، اور وہ خود بونیر میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت عمران خان کی رہائی کو یقینی بنائیں گے، یہ ہمارا عزم ہے۔”
پولیس نے 300 کارکنان کو حراست میں لیا ، پی ٹی آئی کا دعویٰ
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما احمد نیازی نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر مقام پر احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان اور قیادت عمران خان کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
