آپریشن میں عام شہریوں کی شہادتیں برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا ہےکہ چھوٹے چھوٹے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں عام شہریوں کی ہلاکتیں برداشت نہیں کریں گے، وفاقی حکومت اوروفاقی وزرا پر افسوس ہےکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کو انہوں نے ایسا رنگ دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کاٹلنگ میں ہونے والے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلا کتوں کے حوالے سےکہاکہ اس انٹیلی جنس آپریشن میں ہمارے 10 بےگناہ شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، شہید ہوگئے، جس کی ہم مذمت کرتےہیں اورہماری ذمے داری بھی ہےکہ اپنے شہریوں کو تحفظ دیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ ہر چیز پر سیاست نہ کی جائے، مجھےوفاقی حکومت، اور وفاقی وزرا پر افسوس ہے کہ جس طریقے سے ہمارے شہری شہید ہوئے اور انہوں نے اس واقعے کوایسا رنگ دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو جبکہ یہ ناکامی ان کی ہے۔

علی امین گنڈاپورنےمزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوب میں سارے اضلاع دہشت گردی کی لپیٹ میں آئےہوئے ہیں، اسی علاقے میں یہ دہشت گرد پائے جاتے ہیں، یہیں دو بڑے دہشت گرد بھی مارےگئےہیں جن کےسروں کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے عمران خان کی اجازت کا فیصلہ

 

انہوں نےمزید کہا کہ ان علاقوں میں جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہے وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتےرہتے ہیں، اور اس میں فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارےمل کر کام کرتے ہیں، تاہم اس ( کاٹلنگ ٓآپریشن) انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سے ہماری حکومت لاعلم تھی اورنہ ہی ہماری پولیس کو پتا تھا، یہ آپریشن خالصتاً وفاقی حکومت کے ماتحت آنے والے اداروں کا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجائے اپنی کیپسٹی بہتر کرنے، اور اپنی غلطی ماننے کےاسے الٹا کوئی اور رنگ دینا میرےخیال میں اانکھیں بند کرنے والی بات ہےاور آنکھیں بند کرنے سےیہ مسلے حل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےبڑے آپریشنز میں کولیٹرل ڈیمیج ہوا ہے اور شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں مگر ان چھوٹے چھوٹے انٹیلی بیسڈ آپریشنز میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں تو ہم اس کی مذمت کرتےہیں اور ہم اسےبرداشت بھی نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا بالکل واضح پیغام ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہی، یہ ہمارے ذمے داری ہے اور اپنی کیپسٹی بلڈنگ ہم کررہے ہیں۔

Back to top button