دہشتگردوں کا سہولت کاروں کے خاتمے تک پیچھاکریں گے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہاہے کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف نے ہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا اور قربانیوں کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج قوم کی پرعزم حمایت کےساتھ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرےگی۔ ریاست کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو قیمت چکانا ہوگی۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرات اور غیرمتزلزل عزم ملک کی خودمختاری کا سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کےجوانوں کو قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ ریاست کیخلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث فتنہ الخوارج اورانکے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشتگردی پر اکسانے اور مالی مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔ قبل ازیں وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

Back to top button