جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا : فیلڈ مارشل

 

 

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا۔

ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔ اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلوائی،یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے۔

ترمیم پارلیمنٹ کا حق، ججز کے استعفے سیاسی ہیں: طلال چوہدری

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنادیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے،یہ فوج اللہ کی فوج ہے،ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔

 

Back to top button