آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوئے تو خیرمقدم کریں گے: سابق صدر عارف علوی

سابق صدر مملکت عارف علوی نےبھی مذاکرات کی حمایت کر دی۔
دورہ امریکا کے دوران انٹرویو دیتےہوئےسابق صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتےہیں توخیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےمسئلےکا حل بھی مذاکرات میں ہے۔
سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنےجاتےتو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔
عارف علوی نےکہا کہ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی۔
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج
انہوں نےمزیدکہا کہ ملک میں ہونے والے احتجاج کو طاقت کے زور پر روکا جا رہا ہے، جس سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔پاکستان میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اس وقت آزاد نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اداروں کےساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے پُر امید ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدرعارف علوی کی وطن واپسی پرمذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔
