حجاب پہنوں یا دوپٹہ،نوربخاری کاتنقید کرنیوالوں کوکرارہ جواب

حجاب پہنوں یا دوپٹہ، میری قبرکا حساب آپ نےنہیں دینا،نور بخاری نےتنقیدکرنیوالوں کوکرارہ جواب دیدیا۔

سابقہ اداکارہ نوربخاری ایک بارپھرسوشل میڈیا صارفین کےتنقیدی تبصروں کا شکار ہوگئیں۔

حال ہی میں نور بخاری نےانسٹاگرام پر شوہر عون چوہدری اوربچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں نور کو بلیک کلرکی میکسی پرہلکے رنگ کا اسکارف ماڈرن اسٹائل میں باندھے دیکھا گیا تھا۔

دوپٹےکےبغیرشیئر تصویر مداحوں کو نہ بھائی جس پرمداحوں نےنوربخاری کو تنقید کانشانہ بناڈالا۔ایک خاتون صارف نےاداکارہ کی تصویر پرتبصرہ کرتےہوئےلکھا کہ’ باجی اس کو پگ کہتے ہیں حجاب نہیں‘ ۔

ایک صارف نےاداکارہ پر تنقید کرتےہوئےسوال کیا کہ’یہ کیسا حجاب ہے؟

ایک  خاتون صارف نےاداکارہ کےحجاب کوپردے کے بجائے ’ کلہ قرار دیا

اداکارہ نےاب خود پرہوئی تنقید کےجواب کیلئےایک اسٹوری شیئر کی۔نور نے لکھا کہ ’حجاب پہننا یا سر کو ڈھانپنامیرااپناانتخاب ہے،یہ میں نےآپ کیلئےنہیں کیا لہٰذا میرےانتخاب پرتبصرےکرنابند کریں، میں حجاب پہنوں، کلہ پہنوں یاپھر دوپٹہ پہنوں، یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے، میری قبرکاحساب آپ نےدینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں‘۔

Back to top button