ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، بیشتر شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگئے

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شدید گرمی کی لہر نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دن کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لاڑکانہ میں سب سے زیادہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دیگر شہروں میں خیرپور میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن، چھور، مٹھی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاق کا ایپکس کمیٹی اجلاس میں علی  نواز گنڈا پور کو  مدعونہ کرنے کاانکشاف

پنجاب کے بیشتر شہر بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، لاہور میں درجہ حرارت دوپہر کے وقت 43 ڈگری تک پہنچ گیا۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان، ملتان اور فیصل آباد میں 44 ڈگری، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔ رحیم یارخان میں آج گرم ترین دن ہے جہاں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ پشاور میں بھی درجہءِ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ پشاور، مردان اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں 2تا 3 ڈگری اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات ہیٹ ویو الرٹ سینٹر کراچی سمیت دیہی سندھ میں جاری گرمی کی لہر رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہ سکتی ہے، جمعرات کی صبح شہر کا کم سے کم درجہءِ حرارت خطرناک حد تک اضافے سے 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Back to top button