موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ماہرین کی اہم پیشگوئی

بھاری بارشیں،گرم ترین علاقوں میں غیرمتوقع ژالہ باری،کراچی میں بھی اولے پڑگئے۔زلزلے بھی بار بار آنے لگے۔کیا یہ سب بڑی قدرتی آفات کا پیش خیمہ تو نہیں ؟ماہرین نے اہم پیشگوئی کردی۔
ماہرین کا کہنا ہے موسموں میں غیر معمولی تبدیلیاں تشویشناک تو ہیں لیکن انہیں بنیاد بنا کر مستقبل میں کسی بھی بڑی قدرتی آفت کی پیشگوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ اجمل شاد کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کا زلزلے یا سونامی سے کوئی خاص لنک نہیں بنتا کیونکہ کلائمیٹ چینج ہے وہ آن ارتھ ہے اور جو انڈرگراونڈ موومنٹس ہیں وہ ہماری جولٹ میگنیٹک لائنز کے ساتھ ضرور لنک بنتا ہے جو زمین کے اندر پلیٹس کی موومنٹس ہیں اس سے لنک ہے جس کی وجہ سے زلزلہ آتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونے کے باعث پاکستان میں موسموں کے غیر معمولی تیور
بھی اب معمول بن چلے ہیں۔
