وزن میں کمی کیلئے سات گھنٹے کی بھرپور نیند ضروری قرار

طبی ماہرین نے وزن میں کمی کے لیے سات گھنٹے کی بھرپور نیند کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کی ابتدائی تحقیق کے مطابق صحت مند اور بھرپور زندگی کے لیے اچھی نیند لازمی ہے جس سے آپ کا جسمانی وزن بھی کم ہوسکتا ہے، لیکن اس کے لیے سونے سے قبل کسی خصوصی ڈائٹ پلان کا ہونا بھی لازمی ہے۔
رات کو 7 گھنٹے سے کم نیند کرنے سے دماغی اور جسمانی صحت میں برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جن میں موڈ خراب ہونا، کام پر توجہ مرکوز نہ ہونا اور سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ رات کو نیند نہ کرنے سے انسان زیادہ چکنائی والی اشیا، نمکین اور میٹھے کھانے کو ترجیح زیادہ دیتا ہے۔
یونیورسٹی آف پٹسبرگ، پنسلوانیا میں ماہر ڈاکٹر کرسٹوفر کلائن نے کہا ’اچھی نیند اور خصوصی ڈائٹ پلان کے حصول پر توجہ دینے سے انسان کی جسمانی نشوونما میں بہتری آسکتی ہے کیونکہ غذایت اور نیند کافی پیچیدہ معاملات ہیں اور اس میں کئی عوامل جسمانی نظام کے ساتھ منسلک ہیں۔
مناسب مقدار میں غذایت سے بھرپور مختلف اقسام کے معدنیات جو عملی طور پر ہمارے تمام نفسیاتی نظام کو بہتر بنائے وہی اچھی صحت اور بھرپور نیند کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، رات کو اچھی نیند کے سبب وزن کم کرنے کے لیے سونے سے ڈائٹ پلان کا بھی خاص خیال رکھیں۔
