ناک سے ویڈیو ایڈیٹ کرنیوالے کراچی کے نوجوان کی دھوم

کراچی سے تعلق رکھنے والا نمیر عثمانی نامی نوجوان اپنی ناک کی مدد سے ویڈیوز ایڈٹ کرنے کی خاص مہارت رکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ڈیجیٹل کری ایٹر اسامہ ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر معذور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ نمیر عثمانی اپنی ویڈیوز سے لوگوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسا کوئی بھی بڑا خواب نہیں ہے جوکہ پورا نہ ہوسکے، اسامہ ناصر نے ویڈیو میں بتایا کہ نمیر عثمانی اپنی ناک سے ویڈیوز ایڈٹ کرسکتا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو میں مزید بتایا کہ نمیر ایک طالب علم اور ڈیجیٹل کریٹر ہے اور آج یہ آپ سب کو متاثر کرنے والا ہے جوکہ اس تلخ حقیقت کا سامنا کرتے ہوئے بڑا ہوا ہے کہ اسے کوئی بھی اسکول داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں تھا اس لیے اسے ایک ایسے اسکول میں جانا پڑا جہاں اس کی طرح کے دیگر معذور طالب علم بھی زیرِ تعلیم تھے۔

چیف جسٹس بندیال جسٹس نقوی کیخلاف کارروائی سے گریزاں کیوں؟

Back to top button