فیس بک ریلز کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان

فیس بک ک پیرنٹ کمپنی میٹا نے فیس بک کی Reels کا دورانیہ 60 سیکنڈز سے 90 سکینڈز تک بڑھا دیا، جبکہ ان ریلز کو میموریز سے بھی وابستہ کیا جائے گا۔

اس طرح اب صارفین 90 سیکنڈ تک کی فیس بک ریل پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایپ نے اپنی ویڈیو دکھانے کے لیے اس کے دورانیئے میں اضافہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو دیکھ کر شارٹس کا آغاز کیا تو اس کے بعد ٹک ٹاک نے قدرتے طویل ویڈیو کی سہولت پیش کردی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ ایپ اپنا دائرہ کار بڑھانے کے لیے نت نئے تجربات کررہی ہیں۔ اب 10 منٹ تک کی ٹک ٹاک ویڈیو بن سکتی ہیں جبکہ یوٹیوب شارٹس اب بھی 60 سیکنڈ تک ہی محدود ہے۔

تجزیہ کاروں نے میٹا کے اس عمل کو سراہا ہے کیونکہ لاکھوں صارفین روزانہ اپنی یادیں بھی ریلز کی صورت میں پوسٹ کرتی ہیں۔ اس سے فیس بک ایپ میں ریلز کی بدولت مزید لوگوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں میٹا نے ’گرووز‘ نامی آپشن بھی شامل کیا ہے جو ریل کے لحاظ سے میوزک کو ویڈیو میں شامل کرتا ہے۔ ان میں ٹیمپلٹس کا ذکر نہ کیا جائے تو نہ انصافی ہوگی۔ اب نئےٹیمپلیٹ کی بدولت ریل کو مزید دلکش بنانا ممکن ہے۔

اس کے علاوہ مزید کچھ سہولیات اور ہینڈلز کو بھی ریلز میں شامل کیا جارہا ہے جس سے اسے مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جاپانی ماہرین نے آنکھوں کو نم رکھنے والے لینس متعارف کروا دیئے

Back to top button