43 انچ سکرین کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے لیپ ٹاپ کی تیاری

اگرچہ یہ باضابطہ طور پر کسی کمپنی نہیں بنایا لیکن اسے دنیا کا سب بڑا اور سب سے وزنی ایسا لیپ ٹاپ قرار دیا جا سکتا ہے جو کسی بھی عام لیپ ٹاپ کی طرح کام کرتا ہے۔
اسے یوٹیوبر جوڑے ایوان اور کیٹلِن نے تیار کیا ہے جو ٹیکنالوجی کی دلچسپ اشیا بناتے رہتے ہیں، یہ لیپ ٹاپ لگ بھگ 100 پونڈ (45 کلوگرام) ہے اور سکرین لگ بھگ 43 انچ وسیع ہے تاہم اسے مضبوط بنانے کیلئے بھاری دھاتی پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں جو اس کے وزن کو ہولناک بنا دیتی ہے تاہم کئی ماہ کی محنت کے بعد اِیوان اور کیٹلِن نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ ایسا لیپ ٹاپ بنایا جا سکتا ہے۔
اس کا زیریں تختہ پلائی کی لکڑی سے تراشا گیا ہے اور اس میں دھاتی لیور لگا کر لیپ ٹاپ کا اسکرین گھمانے کی سہولت دی گئی ہے تاہم اطراف کی مضبوطی کے لیے فولادی پٹیاں لگائی گئی ہیں، کی بورڈ بھی جناتی بن آیا گیا ہے جسے ری ڈریگن کے 605 مشینی کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے، ماؤس پیڈ کی جگہ ٹیبلٹ کی جسامت کا ایک ایک ٹچ پیڈ نصب کیا گیا ہے جو اس کی جدت میں اضافہ کرتا ہے۔
