روسی خاتون نے پھلوں کی شکل میں انوکھے صابن متعارف کروا دیئے

روسی خاتون نے تخلیفی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے پھلوں کی شکل میں دیدہ زیب صابن متعارف کروا دیئے ہیں جنہیں دیکھ کر کھانے کو جی چاہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ 9 برس قبل جب جولیا نے خوبصورت قسم کی صابن کی بٹیاں تیار کرنا شروع کیں تو وہ اسے اپنے خاندان یا پھر دوستوں کے لیے بطور تحفہ بناتی تھیں۔

تاہم اس پر انہیں کافی مثبت فیڈ بیک ملا، جس کے بعد انہوں نے اسے سوشل میڈیا پر دکھانا شروع کر دیا، بعدازاں انہیں اس قسم کے صابن تیار کرنے کے آرڈرز ملنے لگے اور انہوں نے اوم نون نامی سوپ کا برانڈ متعارف کروایا۔

ابتدا میں تو وہ صابن کی بٹیاں خرید کر انہیں مطلوبہ نمونوں اور شکلوں میں تیار کرتی تھیں تاہم بعد میں جب وہ اس فن میں مزید طاق ہوگئیں تو پھر انہوں نے اپنے برانڈ کا صابن تیار کرنے کے لیے صابن سازی کی بنیادی اشیا خریدنا شروع کرکے دیدہ زیب شکلوں اور رنگوں میں صابن تیار کرنا شروع کردیا جو پہلی نظر میں کھانے پینے کی اشیا سے مشابہہ ہوتی ہیں۔

ان کے تیار کردہ ان خوبصورت نمونوں کو دیکھ کر صابن کہنا نا انصافی ہوگی اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک صابن سے زیادہ ایک تخلیق کردہ آرٹ کا نمونہ لگتا ہے۔

رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر

Back to top button