ویلڈن گرین شرٹس، سری لنکا کا شکریہ، محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےسری لنکاکیخلاف پاکستان کی جیت پر کہا کہ ویلڈن گرین شرٹس، سری لنکا کا شکریہ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ساتھ ہمارے دوست سری لنکا کا کرکٹ میں شاندار ریکارڈ رہا ہے اور اس بار پاکستانی ٹیم نےسیریز جیت کر بہترین کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم ،فخرزمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
محسن نقوی نے سری لنکا کی ٹیم، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "سری لنکن ٹیم مکمل طور پر سپورٹ کرتی رہی، ان کے تعاون پر شکرگزار ہوں۔
