ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی
کالی آندھی کی شاندار کارکردگی، انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے شکست دیدی، میزبان ٹیم نے سینٹ جیارج ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے اہم ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 114 رنز پر 9 وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی، ساجد محمود اور جیک لیچ نے میدان سنبھالا اور دسویں وکٹ کے لیے 90رنز کی شراکت قائم کی، ثاقب نے 49 اور جیک لیچ نے 41رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 204رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی، کالی آندھی کی جانب سے جیڈن سیلز نے تین وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ کیماروچ، کائل میئرز اور الزاری جوزف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ویسٹ انڈیز کی 95رنز پر میزبان ٹیم کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔
ڈی سلوا نے ناصرف سنچری سکور کی بلکہ ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر مزید 200 سے زائد رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو میچ میں مستحکم کر دیا، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 297 رنز بنائے اور 93 رنز کی برتری حاصل کی،کائل میئرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی، میئرز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیماروچ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کینگروز بلے باز سٹیو سمتھ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
انگلینڈ نے میچ میں فتح کے لیے ویسٹ انڈیز کو 28رنز کا ہدف دیا جو ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، ویسٹ انڈیز نے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تین میچوں کی سیریز بھی 0-1 سے اپنے نام کی، جوشوا ڈی سلوا مین آف دی میچ قرارپائے سیریز میں 341 رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔