موسمیاتی تبدیلی سے سینے کے انفیکشن میں اضافہ

موسمیاتی تبدیلی ،بارشوں سے سینے کے انفیکشن میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
ڈاکٹر شکیل نے بتایا کہ فضائی آلودگی کے سبب کراچی میں معمول کی نسبت سینے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سینے کا انفیکشن بچوں، بزرگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔علامات میں کھانسی، بخار، گلا خراب ہونا، زکام اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہے مگر بیشتر کیسز میں متاثرہ فرد 3 سے 4 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے ۔ بڑھتا ہوا سینے کا انفیکشن سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی متاثر کرتا ہے۔