خون کا عطیہ کرنے سے صحت پرکیااثرات مرتب ہوتےہیں؟

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ درحقیقت خون کا عطیہ دینے سے آپ نہ صرف کسی قیمتی زندگی کو بچا سکتے ہیں بلکہ اس سے آپ کی صحت کو بھی حیران کن فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

 بیشتر افراد کو علم ہے کہ خون عطیہ کرنے سے حادثات کے شکار افراد، آپریشن کرانے والے مریضوں اور کسی دائمی مرض کے شکار افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملتی ہے۔ فرانسیس کریک انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں اکثر خون کا عطیہ دینے اور خون کے کینسر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ خون بنانے والے اسٹیم سیلز میں قدرتی طور پر جینیاتی تبدیلیاں آتی ہیں۔ ان میں کچھ جینیاتی تبیدلیوں سے خون کے کینسر اور خون سے جڑے دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے 60 سال سے زائد عمر کے مردوں کے 2 گروپس کے ڈیٹا کا موازنہ کیا تھا۔

Back to top button