علی امین گنڈاپور نےعمران خان سےکیادرخواست کی؟حنیف عباسی کابڑادعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نےدعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نعیم پنجوتھہ کے ذریعے عمران خان سےدرخواست کی تھی کہ جلسے سے ان کی جان چھڑائیں۔
رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف دنیا بھرمیں ایکسپوز ہوچکی ہے جب جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے پی ٹی آئی سازشوں پر اتر آتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے 10 لاکھ لوگوں کو لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یہ جلسہ نہیں جلسی نکلی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور نے نعیم پنجوتھہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سےدرخواست کی تھی کہ جلسے سے ان کی جان چھڑائیں لیکن بانی پی ٹی آئی نےسختی سے منع کردیا تھا۔علی امین اس کے باوجود وقت پر جلسے میں نہ پہنچے۔
خیال رہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور مقررہ وقت میں جلسہ میں نہ پہنچ سکےاورنہ ہی خطاب کرسکے۔ وہ پشاور سے بذریعہ موٹروےلاہور کیلئےروانہ ہوئےتھے۔لاہور پہنچنے کے بعد قافلے کےہمراہ پیدل جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئےجب علی امین جلسہ گاہ پہنچے تو جلسہ گاہ تقریباً خالی ہوچکی تھی۔
جلسہ گاہ میں حاضری دیدی،سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپور کارکنوں سے گفتگومیں کہاکہ راستےبندہونے کےباوجودجلسہ گاہ میں حاضری دےدی، ان کاسلام قبول کریں،انہوں نے یہاں خطاب کرنا تھا۔لاہوریوں سے ملنا تھا۔
