مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟
اداکارہ مہوش حیات نے ایک مداح کی جانب سے اپنے کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہ نجانے کیوں لوگ شوبز خواتین کو عوامی ملکیت سمجھ کر ان کے جسم کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرد مداحوں کی کم از کم اتنی اخلاقی تربیت تو ضرور ہونی چاہیے کہ کسی خاتون کے ساتھ تصویر بنواتے وقت اسکی کمر پر ہاتھ نہیں پھیرتے۔
اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک تقریب کے دوران ان کے ایک مداح نے انکے ساتھ تصویر کھنچوانے کے دوران انکی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی لیکن انہیں بالکل نہیں پتہ چلا چونکہ انکے ہیچھے موجود ایک اور شخص نے اسکے ہاتھ رکھنے سے پہلے ہی جھٹک دیا۔
مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک تقریب میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی وہاں کھڑے ہیں۔ مختصر ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے وہ کسی پروموشنل تقریب میں شریک ہیں، جس کے اختتام پر مداحوں نے ان سے ساتھ میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی فرمائش کی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ داڑھی والا ایک مداح ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے مہوش کے قریب آتا ہے، اسکے بعد وہ شخص اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کو مہوش کے پیچھے کھڑا ایے شخص ناکام بنا دیتا ہے اور اس کا ہاتھ جھٹک کر پیچھے کر دیتا ہے۔
اداکارہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے واقعے کو نامناسب قرار دیا اور ساتھ ہی اہم پیغام دیا کہ کس طرح لوگ اداکاراؤں کو عوامی ملکیت سمجھ کر ان کے جسم پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ کس طرح ان کے مداح اداکاراؤں کی مہربانی یا محبت کا غلط فائدہ اٹھاکر ان کے قریب آنے کی کوشش کرتے وقت غلط کام کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ مداح کے اس عمل سے بے خبر تھیں، ساتھ ہی انہوں نے ہم ایف ایم کے عہدیدار ریحان کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے مداح کو اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔
شوبز انڈسٹری میں صرف چاپلوسوں کو ایوارڈز مل رہے ہیں
انہوں نے ایف ایم ریڈیو کے عہدیدار کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ریحان نے بھی اداکارہ کی یہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اچھا پیغام لکھا کہ بعض لوگوں کو دوسرے سے ملاقات کرتے وقت اخلاقیات کا سبق سیکھ لینا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ کچھ لوگوں کو خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ملاقات کے وقت احسن انداز میں ملنے کی تربیت لینی چاہیے اور اقدار کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے چچا کو مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔ اس سے قبل بھی مہوش حیات سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ مختلف تقاریب میں مداحوں کی جانب سے بدتمیزی اور نامناسب عمل کیے جانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔