’’کاشی سیلون‘‘ میں ماڈل سحر حیات کے ساتھ کیا ہوا؟

معروف ماڈل و سوشل میڈیا سٹار سحر حیات نے لاہور کے کاشی سیلون کے سٹاف پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں موجود لوگوں نے انہیں اپنی شرٹ اوپر کرنے کا کہا جس پر میں نے ان کی ٹھیک ٹھاک کلاس لی۔ سحر حیات نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مختصر دورانیے کی ویڈٰو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے ’کاشی سیلون‘ کے سٹاف نے ان کے ساتھ نہ صرف نامناسب رویہ اختیار کیا بلکہ انہیں اپنی شرٹ بھی اوپر کرنے کا کہا جائے۔

انہوں نے سخت لہجے میں سیلون کے سٹاف پر تنقید کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ کاشی سیلون کے ملازمین کی جانب سے کی گئی واحیات باتوں کو دہرا نہیں سکتیں۔ سحر نے بتایا کہ کاشی سیلون میں لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ سٹاف کو لڑکیوں سے بات کرنے کی کوئی تمیز نہیں، اسی لیے ان کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، اور ان سے نامناسب مطالبے کیے گئے۔

سحر حیات نے کاشی سیلون کے مالک میک اپ آرٹسٹ کاشف اسلم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم از کم اپنے نام کا بھرم رکھیں اور سیلون کے معاملات چیک کریں جہاں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اگر انہیں ان سب باتوں کا علم نہیں تو وہ تفتیش کروا لیں۔

ماڈل نے میک اپ آرٹسٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنا نام خراب ہونے سے بچائیں اور ان کے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے کی تفتیش کروائیں، سحر حیات کا کہنا تھا کہ وہ تو مشہور شخصیت ہیں، ان کے بہت سارے فالوورز ہیں لہزا ان کی بات سنی جائے گی مگر ان عام لڑکیوں کی بات کون سنے گا جو وہاں جاتی ہیں اور ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے؟ سوشل میڈیا سٹار نے لوگوں اور خاص طور پر لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ لاہور کے ’’کاشی سیلون‘‘ پر نہ جائیں اور اسکا مکمل بائیکاٹ کریں۔

عامر لیاقت چھوٹی عمر کی لڑکیوں سے شادی کیوں کرتے ہیں؟

سحر حیات نے کہا کہ کاشی سیلون کا سٹاف مقامی نہیں، تمام لوگ کراچی سے آئے ہیں، جس وجہ سے ان کا رویہ نا مناسب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز ہوتے ہیں لیکن کراچی والوں کی سمجھ نہیں آئی کہ وہ ایسے کیوں ہیں۔ ماڈل نے کہا کہ وہ چاہتیں تو ہراساں کیے جانے پر کاشی سیلون کے خلاف قانونی کارروائی کرتیں مگر انکی والدہ نے انہیں روکا اور کہا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس لیے وہ سیلون کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہیں۔ سوشل میڈیا سٹار کے ہراسانی کے الزامات پر کاشی سیلون نے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا، یاد رہے کہ کاشی سیلون کا شمار ملک کی معروف سیلونز میں ہوتا ہے، جن کی تقریبا تمام بڑے شہروں میں برانچز موجود ہیں۔

Back to top button