یاسر حسین اور نوشین میں ایسا کیا ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا

ڈرامہ سیریل ڈگڈگی، پہلی سی محبت، تڑپ، اور دیوار شپ میں اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ نوشین شاہ نے اداکار یاسر حسین سے ہونے والے تنازع پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میں جو کچھ ہوا، وہ بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے تھا۔ یاد رہے کہ یاسر حسین نے فروری 2021 میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی اعر اقرا عزیز کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔

یاسر حسین نے بتایا کہ انہون نے شادی کی تقریب میں محض 170 افراد کو مدعو کیا تھا تاہم 200 سے افراد آ گئے تھے۔

یاسر حسین نے کہا کہ نوشین شاہ بن بلائے زبردستی ان کی شادی میں آ گئی تھیں، ان کے دعوے کے بعد نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر نے انہیں دعوت تھی اور شادی ہال کا ایڈریس بھی خود ہی بھیجا تھا۔ بعد ازاں یاسر نے کہا تھا کہ نوشین کے دباوؐ ڈالنے پر انہیں اداکارہ کو شادی کے مقام کا ایڈریس بھیجا تھا، اسی معاملے پر نوشین نے یاسر پر تنقید کی تھی اور کہا کہ بعض لوگ دوسروں کو بدنام کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد یاسر حسین نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اب اگر انہوں نے اس معاملے پر مزید بات کی تو وہ ثبوت لے آئیں گے، تاہم اب ایک بار پھر نوشین شاہ نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین ہر بات کو کسی رکھ رکھائو کے بغیر بولنے کے عادی ہیں، ان کی اپنی زندگی ہے جس سے مجھے کوئی سروکار نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یاسر حسین نے جو کہا بس کہہ دیا لیکن اب اس معاملے پر بات نہیں ہونی چاہئے، ہر انسان کو ہر بات کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے اور وہ مانتی ہیں کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

نوشین شاہ نے ماضی میں ایک ٹی وی شو میں عامر لیاقت کے ساتھ تلخ کلامی ہوجانے کے معاملے پر بھی بات کی اور بتایا کہ می نے پھڈا نہیں کیا تھا، بس اتنا کہا تھا کہ آپ دوسروں کو بھی بات کرنے کا موقع دیا کریں۔

اداکارہ سارہ لورین نے اپنے کرسچین ہونے کا تاثر رد کردیا

ایک سوال پر نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ محض 16 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھیں اور تب ان کے خاندان نے انکی بھر پور ل مخالفت کی تھی۔ نوشین نے نعمان اعجاز کو اپنا پسندیدہ اداکار جبکہ ماہرہ خان کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیا، اسکے علاوہ انہوں نے سائرہ یوسف، صنم سعید اور مائرہ خان کو اچھا فیشن سینس رکھنے والی اداکارائیں قرار دیا، نوشین شاہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے پسندیدہ سیاستدان عمران خان ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اقتدار سے بے دخل ہو جانے کے بعد بھی کیا عمران خان ان کے پسندیدہ سیاستدان رہیں گے

What happened to Yasir Hussain and Noshin that shouldn’t?

Back to top button