روزانہ کشمش کھانےکاکیافائدہ ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ پانی میں بھگو کر کشمش کےاستعمال سے بلڈ شوگر کی سطح مستحکم ہوتی ہےاوراضافی کیلوریز جسم کاحصہ نہیں بنتی، جس سے جسمانی وزن میں کمی لانےمیں مدد مل سکتی ہے۔

انگور خشک ہوکر کشمش کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اوراس عمل کے دوران پھل میں پائے جانے والے غذائی اجزااورمٹھاس کشمش میں اکٹھےہوجاتے ہیں۔اسی وجہ سے کشمش کو غذائی اجزااورکیلوریز سےبھرپور میوہ خیال کیا جاتا ہے۔

یہ میوہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتاہےاورچونکہ اس میں مٹھاس اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو معتدل مقدارمیں اس کا استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔

کشمش میں پروٹین، فائبر،قدرتی شکر،کاربوہائیڈریٹس،آئرن،پوٹاشیم، کاپر،وٹامن بی 6 اورمینگنیز سمیت متعدد غذائی اجزاموجود ہوتے ہیں۔

بیشتر افراد کشمش کوبھگوکرکھاناپسند کرتےہیں مگر اس سےصحت کوفائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟

تحقیقی رپورٹس میں جو نتائج سامنے آئے ہیں، وہ درج ذیل ہیں۔کشمش میں قدرتی شکر موجود ہوتی ہے جو چینی سے بنی اشیا کھانے کی خواہش کوکم کرتی ہے۔

Back to top button