شادی کرنے کیلئے بہترین عمر کونسی ہے؟

سروے میں 50فیصد افراد نے کہا کہ کسی بھی عمر کو شادی یا اولاد کے حصول کے لیے بہترین قرار نہیں دیا جاسکتا۔
ویسے تو ایسے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ شادی اور والدین بننے کے لیے کونسی عمر بہترین ہے۔ مگر ایک سروے میں ان دلچسپ سوالات کا جواب دیا گیا ہے۔
امریکا کے پیو ریسرچ سینٹر کے ایک سروے میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ امریکی شہریوں کی نظر میں شادی اور والدین بننے کے لیے بہترین عمر کونسی ہے۔ مگر جن افراد کے خیال میں ایسی مثالی عمر ممکن ہے، ان کی اکثریت کے مطابق شادی اور والدین بننے کے لیے بہترین عمر 26 یا 27 سال ہے۔ اس سروے میں 3600 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
سروے کے مطابق لوگوں کی رائے میں شادی کرنے کی بہترین عمر اوسطاً 26.5 سال ہے۔