10سال میں ایک بار کِھلنےوالا پھول بھی آگیا

آسٹریلوی شہر گیلونگ میں ہزاروں تماشائی10سالوں میں ایک بارکھلنےوالے پھول کےنایاب نظارےکودیکھنےکےلیےریکارڈ تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق میلبورن کےجنوب میں ہزاروں شہری10 سال میں ایک بارکھلنے والے پھول کودیکھنے اوراس کی خوشبو کا تجربہ کرنےکےلیےجمع ہوگئے ہیں۔

پھول کولاش کا پھول کہاجاتا ہےجس کا سائنسی نام امورفوفالس ٹائٹینم یا ٹائٹن ارم ہے۔یہ پھول غیرمتوقع طورپرکھلتا ہے۔

نایاب پودے میں سڑنے والے گوشت کی طرح بوآتی ہےجو برنگ اورمکھی جیسے جرگ کیڑوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

پھول کا کِھلنا صرف24 سے48 گھنٹےتک رہتا ہے جس کی وجہ سےیہ ایک بڑاواقعہ بنتا ہےجو بہت زیادہ ہجوم کواپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

Back to top button