واٹس ایپ کی جانب سے انسٹنٹ ویڈیو میسج کی اپ ڈیٹ پر کام جاری

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر چند ہفتوں قبل متعارف کرائے جانے والے انسٹنٹ ویڈیو میسج فیچر کے حوالے سے بِیٹا ورژن پر اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے بِیٹا اینڈرائیڈ 2.23.16.9 ورژن اور آئی فون 23.15.1.76 ورژن میں انسٹنٹ ویڈیو میسج کے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کے پاس انسٹنٹ ویڈیو میسج کو آن یا آف کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل فیچر پہلے سے طے شدہ سیٹنگ کے سبب غیر فعال نہیں کیا جاسکتا تھا۔
واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے بِیٹا ورژن کے لیے ملٹی اکاؤنٹ فیچر اور
یاسر حسین اداکارہ اقرا عزیز سے کتنے سال بڑے ہیں؟
نئے انٹرفیس ڈیزائن کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
