پرانےموبائل فونز پر اب واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

اگر آپ 9 سے 10 سال پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے بدل لیں ، ورنہ چند روز بعد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔جی ہاں واقعی اکتوبر کے آخری عشرے میں متعدد پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔24اکتوبر کے بعد اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
ابھی اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے، مگر 24 اکتوبر 2023 سے صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژنز پر ہی میسجنگ ایپ کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
یعنی اینڈرائیڈ 4.1 یا اینڈرائیڈ 5.0 سے قبل کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔
واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے
اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
