مشکل آنےپراللہ سے رجوع کرتی ہوں،مہوش حیات

نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو اللہ سے رجوع کرتی ہوں۔
38سالہ اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں مشکلات اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے طور طریقوں پرکھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل حالات میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا بے حد اہم ہے اور وہ ان پر جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو وہ اللہ سے براہ راست رجوع کرتی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ تعالیٰ سے براہِ راست بات کرنا اور اس پر مکمل بھروسا رکھنا انسان کو ذہنی وضاحت، باطنی طاقت اور دل کا سکون عطا کرتا ہے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ یہ عمل انسان کو صبر اور اعتماد کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جذباتی مضبوطی اور روحانی نشوونما ہوتی ہے۔
