وقت آنے پر زرداری، نواز اور عمران بھی بیٹھ سکتے ہیں: راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت مذاکراتی کمیٹی کا ماحول بہتر ہے،وقت آنے پر آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کےبعد صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے سینئر رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے باضابطہ طورپر اپنے مطالبات نہیں پیش کیے، پی ٹی آئی نے کارکنان کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے مطالبات اٹھائے ہیں،پی ٹی آئی کے دوستوں نے عمران خان سے مشاورت کےلیے وقت مانگا ہے۔

مذاکرات کا دوسرا دور ختم،پی ٹی آئی نے مشاورت کیلئےمزیدوقت مانگ لیا

سینئر رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ ملک میں جو غیر یقینی کی صورت حال ہے،معاشی بدحالی ہے اس کےلیے  تمام جماعتوں کو بیٹھنا چاہیے،اس وقت جو مذاکراتی کمیٹی کا ماحول ہے وہ بہتر ہے،وقت آنے پر آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان بھی بیٹھ سکتےہیں۔

Back to top button