وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کےاعلان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
بجلی کےنرخوں میں کمی کےحکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں ہواجس میں وفاقی وزراء اور سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔تقریب کا اہتمام تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کےبعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
عمران خان سے ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ : علیمہ خان
وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا آج اللہ کے فضل سےقوم کو خوشخبری سنانے آیا ہوں، ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں، آئی ایم ایف بات سننےکوتیار نہیں تھا، بجلی کے کارخانے چلانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیےبہت مشکل صورتحال کا سامنا تھا جبکہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لانے والے خوشی کے شادیانے بجا رہے تھے کہ اب کچھ بھی ہوجائے پاکستان کو کوئی ڈیفالٹ سے بچا نہیں سکتا تھا اور یہ ٹولہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کے لیےتمام حدیں پار کر گیا، یہ وہی ٹولہ ہے جس نے آئی ایم ایف سے کیے گئے اپنے معاہدے کو خود توڑا، پاکستان کو ڈیفالٹ سےبچانے کے لیےجودن رات کوششیں کی گئیں اس میں روڑے اٹکائے گئے اور ایک وزیر خزانہ نےآئی ایم ایف کوخطوط بھی لکھے۔
انہوں نےکہا کہ اب یہ معیشت ماضی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے اجالوں کی طرف آ چکی ہےاور اس کےلیے میں پوری قوم، پاکستان کے کاروباری طبقے اور خاص طور پرعام آدمی کا صبرقابل تعریف ہےاور اس سارے عمل میں آرمی چیف سید عاصم منیر کا مجھے پورا تعاون حاصل رہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا جون 2024 میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 48 روپے 70 پیسےتھی وہ اس وقت 45 روپے 5 پیسے فی یونٹ ہے، آج گھریلو صارفین کے لیے مزید 7 روپے 41 پیسےفی یونٹ کمی کر رہےہیں، گھریلو صارفین کو 34 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی، یہ تمام گھریلو صارفین کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا جون 2024 میں صنعتی سیکٹر کے لیے بجلی 58 روپے 50 پیسے تھی جو بعد کے مہینوں میں 10 روپے 30 روپےکم کی گئی جو اب تک 47 روپے 19 پیسے ہو چکی ہے، آج اس میں مزید 7 روپے 59 پیسےکمی کا اعلان کر رہا ہوں۔