برج الخلیفہ کی جگہ لینے والی بلندترین عمارت کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟

دبئی میں موجود برج الخلیفہ2010 سےدنیا کی بلند ترین عمارت ہے، مگر بہت جلد یہ ریکارڈ اس سے چھن جائے گا۔کئی برس کی تاخیر کے بعد سعودی عرب میں جدہ ٹاور کی تعمیرباضابطہ طور پر دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے تعمیراتی کمپنی جدہ اکنامک کمپنی کی جانب سے2 اکتوبر کو تعمیراتی سائٹ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کمپنی نےبتایا کہ ایک کلومیٹر بلند دنیا کی پہلی عمارت کی تعمیر 2028 تک مکمل کر لی جائے گی۔
جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام2013میں شروع ہوا تھا مگر کئی برس سےکام رکاہوا تھا۔
2017میں جب اس عمارت کی تعمیرکا کام روکا گیاتواسکاایک تہائی حصہ مکمل ہوچکا تھا۔
جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی بلندی 3280 فٹ تک ہوگی۔
یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلومیٹر سےزائد ہوگی۔
خیال رہےکہ163منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی2722 فٹ ہے۔
جدہ ٹاور کی170منزلہ عمارت ایک ہوٹل،اپارٹمنٹس،دفاتر،آؤٹ ڈورڈیک اور دیگر تعمیرات سےلیس ہوگی۔
ویتنام کےچڑیا گھروں میں برڈ فلوکےباعث47 چیتے ہلاک
پہلے اس کی تعمیراتی لاگت2ارب ڈالرزلگائی گئی تھی مگر کئی برس تک کام نہ ہونے کےباعث اس میں اضافہ ہوا ہے۔یہ باضابطہ تقریب تو اب ہوئی ہےمگر مختلف رپورٹس اورسیٹلائٹ تصاویر سے عندیہ ملا تھا کہ تعمیراتی کام کئی ماہ سےجاری ہے۔
