علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے کہاں غائب رہے، تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے 8 گھنٹوں غائب رہنے اور منظر عام پر آنےکے بعد بیان جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی اسلام آباد میں سرکاری حکام کےساتھ طویل ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات جہاں تھی وہاں جیمرز لگے ہونے کی وجہ سے موبائل سروس معطل تھی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور غائب رہنے کےبعد اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئےہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،شیرافضل مروت،شعیب شاہین گرفتار
قبل ازیں وزیراعلیٰ اور ان کےاسٹاف سےکوئی رابطہ نہ ہونےپر پی ٹی آئی رہنماؤں نےالزام عائد کیاتھا کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیاہے۔
