صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کہاں عید منارہی ہیں؟

صدر مملکت آصف علی زرداری شہید بے نظیر آباد اور وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں عید منارہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےعید الفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کی ۔جبکہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے عید کی نماز جاتی امرا میں ادا کی ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےنوڈیرو گڑھی خدا بخش بھٹو میں عید کی نماز اداکی۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عیدالفطر آبائی گاؤں عبدالخیل میں منارہے ہیں۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں عید منارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عید جاتی امرا میں منارہی ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں نماز عید ادا کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی عید الفطر اپنے آبائی علاقے بیکر ضلع ڈیرہ بگٹی میں منارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور ڈی آئی خان میں عید منارہے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد قصور اور اسپیکر سندھ اسمبلی قادر شاہ سکھر میں عید منارہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی، قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی چمن میں عید الفطرمنارہے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈی آئی خان میں عید منارہے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کراچی میں عید منارہے ہیں۔