رواں رمضان میں کن نامور شخصیات نے عمرے کی سعادت حاصل کی؟

ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کی بڑی تعداد مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ کا رخ کرتی ہے، رواں رمضان المبارک کے دوران پاکستانی نامور شخصیات نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
پاکستانی اداکارہ صبا فیصل، میرا جبکہ اسپورٹس کے شعبے سے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف اور کپتان بابر اعظم نے ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم مقدس ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے، اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر بھی شیئر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان مقدس مقام مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ باؤلر خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے ہیں۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصاویر شیئر کیں، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور تصویر شیئر کی، افتخار احمد نے بھی حارث رؤف اور دیگر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ خوش قسمت ہوں کہ میں نے مقدس ماہ رمضان میں عمرہ ادا کیا۔
فلم سٹار میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا اعلان انسٹا گرام کے ذریعے کیا، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی اور تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، اداکارہ میرا نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی خوش قسمتی ہے ۔
اداکارہ صبا فیصل نے فروری میں انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے ساتھی اداکارہ سیما پاشا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ ہم نے عمرہ ادا کر لیا ہے۔
اس سے قبل سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی اپنے بیٹے اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا، سابق ٹینس سٹار نے انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہاں بہترین وقت گزرا، اللہ ہمیں بار بار بلائے، انشااللہ، ہر چیز کے لیے الحمد للہ، یا رب تیرا شکر ہے۔

قومی کپتان بابراعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

Back to top button