ٹھنڈا یا گرم، صحت کیلئےکونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟

کچھ افراد ٹھنڈا پانی پینا پسند کرتے ہیں اور کچھ اسے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے گرم کو ترجیح دیتے ہیں۔مگر گرم یا ٹھنڈا کونسا پانی صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے؟

اس حوالے سے طبی ماہرین نے کافی کام کیا ہے اور یہ دریافت ہوا کہ کھانے اور مشروبات کا درجہ حرارت مختلف چیزوں جیسے انزائٹی یا معدے پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ویسے ٹھنڈا پانی پینے سے کسی حد جسمانی کیلوریز جلتی ہیں۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹھنڈا یا سادہ پانی پینے کے بعد 90 منٹ میں جسمانی توانائی خرچ ہونے کی شرح میں کم از کم 2.9 فیصد (ٹھنڈا پانی) اور 2.3 فیصد (کمرے کے درجہ حرارت والا پانی) میں اضافہ ہوتا ہے۔

یعنی ٹھنڈا پانی پینے کے بعد جسم خود کو گرم کرنے کے لیے توانائی خرچ کرتا ہے مگر یہ جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے کافی نہیں۔

 

Back to top button