وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق

 

 

 

 

وائٹ ہاؤس نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے ممکنہ دورہِ اسلام آباد کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرےگا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہاکہ بدلتے ہوئے حالات میں میٹنگز کے بارے میں قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہوجاتا۔

کیا پاکستانی ثالثی میں امریکہ ایران مذاکرات سے جنگ بندی ممکن ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوا تھا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران سے ہونے والے مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر فریقین راضی ہیں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔

 

Back to top button