وائٹ ہاؤس : افطارڈنر کی تقریب میں امریکی صدر کا پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاوس میں افطارڈنردیاجس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اورامریکا کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پرامریکا میں پاکستان کےسفیررضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کےکردارکی تعریف کی اوران کی توثیق کو اہم قراردیا۔

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں : طارق فاطمی

 

صدرٹرمپ نےاپنےخطاب میں کئی ملکوں کےسفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطارڈنرمیں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا،اس ضمن میں انہوں نےپاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔

تقریب کےبعد صدرٹرمپ نےکئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سےمختصر ملاقات اورمختصر بات چیت بھی کی۔

Back to top button