25000 سے کاروبار شروع کرنے والا ایچ ایس وائے کون ہے؟

صرف 25000 روپوں سے اپنا کاروبار شروع کر کے فیشن انڈسٹری میں اپنا نام بنانے اور سکہ جمانے والے معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار

حسن شہریار یاسین

المعروف ’’ایچ ایس وائی‘‘ نے کہا ہے کہ کسی انسان کو بھی اپنی زندگی کا سفر زیرو سے سٹارٹ کرنے سے نہیں ڈرنا چاہیئے۔

اپنی پہلی فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کی کامیابی کے بعد ایچ ایس وائے نے ایک انٹرویو میں اپنے شوبز کیریئر بارے بتایا کہ کس طرح وہ ایک عام انسان سے ملک کی معروف شخصیت بنے۔ ایچ ایس وائے کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں شروع سے اب تک ہر چیز ’صفر‘ سے شروع کی ہے اور ہر فیلڈ میں دل لگا کر شہرت اور دولت حاصل کی، ایچ ایس وائے نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کے لیے اپنی ڈریسنگ خود تیار کی جبکہ فلم میں ’فائٹنگ‘ سین شوٹ کروانے کے لیے 6 ماہ تک تربیت بھی حاصل کی۔

فیشن ڈیزائنر اور اداکار کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے پہلی سی محبت نامی ڈرامے کے لیے اپنا وزن 25 سے 30 کلو تک بڑھایا تھا جبکہ ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کے لیے انہیں نہ صرف اپنا وزن کم کرنا پڑا بلکہ اپنی باڈی بھی بنانا پڑی۔ اسکے علاوہ انہوں نے فلم کی خاطر ’فائٹ‘ کرنا بھی سیکھی۔

ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا کہ جلد ہی وہ ایک ویب سیریز میں بھی دکھائی دیں گے، حسن شہریار کا کہنا ہے کہ جب انہیں عشرت میڈ ان چائنہ نامی فلم میں اداکاری کی پیش کش کی گئی تو انہوں نے فوری حامی بھری، کیوںکہ وہ کبھی نئے کام سے خوفزدہ نہیں ہوئے۔ حسن کے مطابق انہیں بخوبی علم تھا کہ وہ اداکاری کریں گے تو ’صفر‘ سے شروع کریں گے، یعنی وہ اداکاری سے متعلق ہر چیز سیکھیں گے لہذا انکا کہنا ہے کہ مجھے کوئی بھی چیز سیکھنے اور کرنے میں کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ وہ ’سنگل پیرنٹ‘ کے بچے ہیں، اس لیے انہوں نے بچپن سے ہی محنت کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے زندگی کی دوڑ میں برگر بھی فروخت کیے، اور ایک لائبریری میں ملازمت بھی کی۔ایچ ایس وائے کے مطابق وہ 14 سال کی عمر میں ہی اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے محنت و مزدوری کرنے لگے تھے۔ پھر کچھ ہی سال بعد انہون نے اپنے بچائے ہوئے محض 25 ہزار روپے سے اپنا کاروبار شروع کیا، اور اپنے برانڈ ’ایچ ایس وائے‘ کی بنیاد رکھی جو آج ملک کے معروف فیشن برانڈز میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ ’ایچ ایس وائے‘ کا شمار اس وقت پاکستان کے بڑے اور معروف کلاتھنگ برانڈز میں ہوتا ہے، جو نہ صرف مرد حضرات بلکہ خواتین کے لیے بھی دیدہ زیب لباس متعارف کراتا ہے۔

ایچ ایس وائے‘ کو بیرون ملک میں بھی شہرت حاصل ہے اور اسی برانڈ نے ماضی میں معروف سیاسی، سماجی، سپورٹس اور شوبز شخصیات کے لیے خصوصی لباس بھی تیار کیے ہیں۔پاکستان کی تقریبا تمام بڑی سپر ماڈلز اور اداکارائیں ’ایچ ایس وائے‘ برانڈ کی تشہیری مہم کا حصہ رہ چکی ہیں اور حسن شہریار یاسین اداکاری سے قبل کافی وقت تک ٹی وی پر ٹاک شو بھی کرتے رہے ہیں۔

Who is the HSY who started the business with 25000? Urdu

Back to top button