پی ٹی آئی کیلئےمحنت نہ کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،جنیداکبر

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ وہ پارٹی میں جزا و سزا کے تصور کو قائم کریں گے،جو پارٹی کےلیے محنت کرےگا،کام کرےگا، وہ آگے بڑھے گا،جو نہیں کرے گا اس کےلیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، سب لوگ مجھے جانتےہیں اگر میں یہ نہ کرسکا تو صدارت چھوڑدوں گا۔
رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہر میٹنگ میں کہا ہےکہ میں ٹارگٹ نہیں دوں گا کیوں کہ اس سے تو اندازہ ہوگا کہ آپ پارٹی کو اون نہیں کرتے،میں ہر جگہ یہ بات کرتا ہوں کہ پولیٹیکل ورکر اور پولیٹیکل نوکر میں فرق ہوناچاہیے،تو میں کسی کو یہ ٹارگٹ نہیں دوں گا کہ آپ اتنے بندے لے کے آئیں۔‘
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کا کہنا تھاکہ وہ پارٹی میں سزا و جزا کے تصور کو رائج کریں گے،یہ نہیں ہوسکتاکہ ایک شخص مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دےاور اسے انتخاب کے وقت ٹکٹ مل جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو پارٹی کےلیے محنت کرےگا،کام کرےگا، وہ آگے بڑھے گا،جو نہیں کرے گا اس کےلیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، سب لوگ مجھے جانتے ہیں اگر میں یہ نہ کرسکا تو صدارت چھوڑدوں گا۔
عمران خان عوام اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مہم پر ہیں : رانا ثناء اللہ
سمجھوتہ کرکے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے متعلق سوال پر، جنید اکبر خان کاکہنا تھاکہ پارٹی کے علم میں ایسی اطلاعات ہیں کہ بعض اراکین عمران خان سے وفاداری کے برعکس بیان حلفی دےکر منتخب ہوئے تھے۔انہیں آئینی ترمیم کےموقع پر اسٹینڈ بائی رکھا گیاتھا،ایسے لوگوں کا پارٹی کو علم ہےکہ انہوں نے الیکشن سے پہلے یا بعد میں کیا کمٹمنٹس کی تھیں۔
