آرمی چیف جنرل باجوہ اداکارہ مایا علی کے فین کیوں بنے؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ معروف اداکارہ مایا علی کے مداح نکلے ہیں، یہ انکشاف اداکارہ نے خود کیا ہے۔ مایا علی نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے میری اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ میرا ڈرامہ ”جو بچھڑ گئے” بہترین تھا۔ انہوں نے ڈرامے میں میری ایکٹنگ کی خوب تعریف کی اور۔میرا حوصلہ بڑھایا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ پاکستان پریڈ میں شوبز شخصیات اور اداکاروں سے مختصر ملاقات کی تھی۔ اس موقع کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں جن اداکاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ان میں سجل علی، حریم فاروق، وہاج علی اور مایا علی شامل تھیں۔ ان اداکاراوں کو 23 مارچ کی تقریب میں دیکھ کر
آرمی چیف ان کے پاس چلے گے تھے، انہوں نے سب کو سلام کیا لیکن اداکارہ مایا علی سے کچھ دیر گفتگو کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی پاک فوج کے سربراہ سے گفتگو کے دوران احترام سے اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر ان کا شکریہ ادا کرتی نظر آئیں جبکہ حریم فاروق نے انھیں سلیوٹ کیا۔
مایا علی کے مداح حیران تھے کہ آخر اتنے فنکاروں کے درمیان آرمی چیف نے صرف ان سے بات کیا کی اور کیا کہا؟ تاہم اب مایا علی نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میری اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ میرا ڈرامہ ”جو بچھڑ گئے” بہترین تھا۔ انہوں نے اس ڈرامے میں میری ایکٹنگ کی خوب تعریف کی۔ اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے میرے لئے جو تعریفی کلمات کہے کہ آپ بہترین اداکاری کرتی ہیں۔ وہ لمحہ میرے لئے بہت ہی خاص اہمیت کا حامل تھا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف نے ”جو بچھڑ گئے” نامی جس ڈرامے کی تعریف کی ہے وہ وطن کے جانثاروں کی سرفروشی کی داستان پر مشتمل تاریخی پس منظر میں عکس بند کیا گیا تھا۔ اسے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا گیا تھا۔ کرنل زیڈ آئی فرخ کے ناول ”بچھڑ گئے“ سے ماخوذ ڈرامے کی کہانی پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کی تاریخ کے گرد گھومتی ہے۔
چھوٹی سی ایلیٹ کلاس کیلئے عالمی طاقتوں کو خوش نہیں کر سکتے
اس سیریل کے قلمکار معروف رائٹر علی معین جبکہ ہدایتکار ہائصم حسین ہیں۔ ڈرامے کے اہم کرداروں میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار وہاج علی اور مایا علی اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ اس دِل چھو لینے والے سیریل میں اورنگزیب مرزا، نادیہ جمیل، عدنان جعفر، ساجد شاہ، رانا مجید، عمر ڈار، احمد عباس، عثمان ضیاء، شیرین زاہد، عمر چیمہ، فہد ہاشمی، ظہیر تاج اور فضل حسین بھی شامل ہیں۔
Why Army Chief General Bajwa became fan of actress Maya Ali? | video
