اداکارہ اشنا شاہ نے کزن میرج کی مخالفت کیوں کر دی؟

پاکستانی ودیا بالن کہلانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے کزن میرج یا خاندان میں شادیاں کرنے کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں بھی ایسا ہوتا نہیں دکھانا جائے کیونکہ سائنسی طور پر ثابت ہوچکا کہ ایسی شادیاں معذور بچوں کو جنم دینے کا باعث بنتی ہیں۔

پاکستان میں خاندانی شادیوں کا رواج بہت پرانا ہے جو اب بھی قائم ہے، لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادیاں اپنے ہی خاندان میں کریں یا پھر برادری اور ذات کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن خاندان میں شادیاں بچوں کے لیے صحت کے مسائل بھی پیدا کرتی ہی لہذا لوگوں میں اب کزن میرج نہ کرنے کا رجحان پروان چڑھنے لگا ہے۔

اسی لیے اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈراما سازاوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈراموں میں کزن میرج نہ دکھائیں، اشنا شاہ نے اپنی ٹویٹ میں اداکاروں اور ڈرامہ سازوں سے مطالبہ کیا ہئ کہ وہ کزن میرج کو ڈراموں میں رومانوی انداز میں دکھانا بند کریں اور ایسی کہانیوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔

اُشنا کے مطابق کزنز کے درمیان شادیوں سے نہ صرف معذور بچے پیدا ہورہے ہیں بلکہ موروثی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں، انکا کہنا تھا کہ خاندان کے اندر شادیوں سے نہ صرف آنے والی نسلوں میں بیماریاں منتقل ہو رہی ہیں بلکہ اس سے شرح پیدائش بھی کم ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کزنز کے درمیان شادیاں کرنے سے تھیلیسیمیا، بولنے اور سننے کی صلاحیت متاثر ہونے جیسی بیماریوں سمیت دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں۔

شاہ رخ کا بیٹا آریان کس فلم سے کیرئیر شروع کرنے والا ہے

اُشنا شاہ نے ڈراما سازوں، تخلیقی مواد تیار کرنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ کزن میرجز کو نہ دکھائیں جبکہ عام عوام سے بھی اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بی بی کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا، جس میں کزن میرجز کی وجہ سے ملک میں پھیلنے والی خطرناک بیماریوں سے متعلق بتایا گیا تھا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مخں 75 فیصد تک شادیاں خاندانوں کے اندر ہی کی جاتی ہیں، جن میں سے 80 فیصد شادیاں فرسٹ کزنز کے درمیان ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ جن جوڑوں میں دونوں افراد کی ایک ایک جینز میں نقص ہو تو ان کے پیدا ہونے والے بچوں میں ان کا مرض منتقل ہو جاتا ہے، جس سے بعض اوقات سنگین بیماریاں بھی پھیل جاتی ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ کے قریب افراد تھیلیسمیا مائنر کے شکار ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ان کی کسی اپنے جیسے مرض میں مبتلا شخص کے ساتھ شادی ہوگئی تو ان کا بچہ تھیلیسیمیا کا مریض ہوگا۔

اداکارہ نے رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے ڈراما سازوں اور مواد تخلیق کاروں سمیت اداکاروں سے کزن میرجز کو ڈراموں میں نہ دکھانے کا مطالبہ کیا، پاکستانی ڈراموں میں کزنز کے درمیان رومانس دکھانے سمیت ان کے درمیان شادیاں بھی دکھائی جاتی رہی ہیں۔

Back to top button