اداکارہ زویا ناصر کو 19 برس کی عمر میں طلاق کیوں ہوئی؟

ڈرامہ سیریل ’’ہانیہ‘‘ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ اور ماڈل زویا ناصر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بہت چھوٹی عمر میں ہی شادی ہو گئی تھی اور پھر 19 برس کی عمر میں انہیں طلاق بھی ہو گئی تھی۔ زویا ناصر نے’’فوچیا میگزین‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں پہلی بار اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اُٹھایا اور اعتراف کیا کہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
زویا ناصر کے مطابق شادی کے بعد وہ اسی بات سے ڈرتی تھیں کہ ان کی طلاق نہ ہو جائے مگر وہی ہوا جس کا انہیں ڈر تھا، کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں انہیں لگتا تھا کہ شاید انہی کی غلطی ہوگی مگر ایسا نہیں تھا، اداکارہ کے مطابق طلاق کی تکلیف اپنی جگہ مگر طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے ان کی زندگی مزید مشکل بنائی۔
زویا کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی نہ کروائی جائے تو اچھا ہے لیکن اگر کسی لڑکی کی شادی ہوجائے اور اس کی ازدواجی زندگی مشکل ہو تو پہلے وہ اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے آخری حد تک جائے، اس کے بعد اگر معاملات حل نہ ہوں تو طلاق لے۔ زویا کے مطابق طلاق کے بعد ان کے والدین اور اہل خانہ نے ان کا بھر پور ساتھ دیا۔ طلاق کے بعد وہ 8 سال بیرون ملک رہیں اور پھر پاکستان واپس آ گئیں۔
دوران انٹرویو اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ شروع میں ہی اداکاروں کو مرکزی کردار ادا نہیں کرنے چاہئے۔ زویا کے مطابق ماضی میں ایک ڈرامے میں کام کرنے کے دوران انہیں ان کی رنگت انجیکشن کے ذریعے گوری کرنے کی پیش کش بھی کی گئی اور کہا گیا کہ گوری رنگت کردار کے لیے لازمی ہے مگر انہوں نے صاف انکار کیا۔اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور من پسند افراد کو نوازے جانے پر بھی بات کی اور کہا کہ انڈسٹری میں اپنوں کو نوازنے کا رواج عام ہے۔
صحافی سے بدتمیزی،سلمان خان کو عدالتی سمن جاری
لیکن اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی ختم کرنے پر کھل کر بات نہیں کی۔ یاد رہے کہ زویا اور کرس بیٹزمین نے مئی 2021 میں اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، دونوں نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر منگنی کی تھی، منگنی ختم کرنے سے قبل دونوں کافی عرصے تک ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے اور دونوں کے درمیان محبت کے تعلقات تھے۔ ضیاء کا کہنا ہے کہ ان کے منگیتر نے اسلام کے حوالے سے کچھ ایسی گفتگو کی تھی جس سے ان کا دل ٹوٹ گیا انہوں نے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
