عمران خان نے قیادت کو کھری کھری کیوں سنائیں؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیےآئے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کرتےہوئےانہیں کھری کھری سنا دیں۔

جیل ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم پرمشاورت کیلئے پی ٹی آئی کا 5 رکنی وفد انی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کےلیےاڈیالہ جیل گیا تو عمران خان نےوفد کو کھری کھری سنا دی اورغصے کا اظہار کیا۔

عمران خان نےوفد پرغصے کا اظہار کرتےہوئےسوال کیا کہ آپ نےمیرے لیےکیا کیا، میں نے آپ کواحتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سےکہا تھا کہ ایس سی او سمٹ پراحتجاج کرنا ہے، لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔

بلاول بھٹو کا مولانا کے ساتھ آئینی ترمیم پر 100فیصد اتفاق کا دعویٰ

 سابق وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ میں نے آپ احتجاج کی پالیسی اپنائیں، ایس سی او کے دوران احتجاج ہوتا تو شاہد میں جیل سےباہر آجاتا، میں نےآپ کو مجھے جیل سےنکلالنے کا پلان دیا تھا اس پرکسی نےعمل نہیں کیا، اب مجھے بتائیں کہ میں جیل سےباہر کیسے آؤں گا۔

عمران خان غصےکی حالت میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ادھوری چھوڑ کرچلے گئے،کہا کہ آپ کوجومنصوبہ دیاتھااس پرعمل نہیں کیا،اب میرےپاس کیا لینے آئے ہو، اب جوہورہاہے وہ تو ہوگا۔

Back to top button