انڈیا تکنیکی مسائل کا شکار تیجس طیارہ دبئی ائیر شو میں کیوں لایا؟

بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو میں تیجس طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مودی سرکار کو قرار دے دیا،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انڈین ائیر فورس نے دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے جنگی طیارے تیجس کو تکنیکی نقائص کے سبب شو میں لانے سے منع کیا تھا مگر مودی حکومت کے سیاسی دباؤ کے باعث ان کی بات نہیں مانی گئی اور ٹیکنکل مسائل کے باوجود طیارے کو ائیر شو میں اڑان بھرنے پر مجبور کیا گیا جس کا نتیجہ طیارے کی تباہی اور بھارت کی عالمی سطح پر بدنامی اور شرمندگی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے بدلتی سپیسی فیکیشنز، Specification ٹیکنالوجی گیپس اور غیر واضح ڈیزائن کی وجہ سے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روک دیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ تیجس طیارے کی تیاری کے دوران ہال کی پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔ تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔ تیجس طیارے میں دیسی انجن کو ناکام قرار دیا گیا کیونکہ جی ای انجن ایئر فریم کے مطابق نہیں تھا، تجرباتی پرواز کے دوران طیارے میں تھرسٹ، سمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل بھی سامنے آئے تھےجبکہ کم سپیڈ پر استحکام کے مسائل، پائلٹ ان پٹ اور آٹو پائلٹ میں تضاد بھی تیجس تیاری کے ابتدائی مراحل میں سامنے آ چکے تھے۔ ان وجوہات کی وجہ سے بھارتی فضائیہ تیجس طیارے کی کارکردگی، رینج اور مینٹیننس پر مستقل عدم اطمینان کا اظہار کرتی رہی ہے مگر مودی سرکار کے دباؤ کے باعث تیجس طیارے کو شو پیس بنا دیا گیا، تکنیکی خامیاں چھپائی گئیں اور نتیجہ تباہی کی صورت میں سامنے آیا، نامکمل سافٹ ویئر، ہائیڈرالک مسائل اور ریڈار اپ گریڈز کے بغیر طیارہ بین الاقوامی شو میں بھیجا گیا۔ جس کا نتیجہ عالمی سطح پر شرمندگی اور بدنامی کی صورت میں سامنے آیا۔ تیجس کا یہ حادثہ ایک واضح یاد دہانی ہے کہ کوئی بھی بیانیہ سازی، میڈیا ہائپ یا تشہیری مہم اُس نظام کی حقیقت نہیں چھپا سکتی جو اندر سے بوسیدہ ہو چکا ہو۔
تاہم دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ کا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ’اڑتے تابوتوں‘ میں گزشتہ 30 سال میں متعدد حادثات میں ہزاروں طیارے تباہ جبکہ 600 سے زائد پائلٹس ہلاک ہو چکے ہیں، بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے زمین بوس ہونے کی تاریخ بہت تلخ اور خونی ہے۔ وہ چاہے مگ طیارے ہوں یا جدید ترین تیجس طیارے، بھارتی پائلٹس کے لیے اڑتے ہوئے تابوت ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ نااہلی، غفلت اور کم علمی کا ملبہ تباہ ہونے والے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی صورت میں نظر آتا ہے جس میں 600 پائلٹس بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں طیارہ حادثات کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک رہا ہے۔ مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں انڈین ائیر فورس کو سینکڑوں طیاروں کے حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں لڑاکا جیٹس، ٹرینرز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیارے شامل ہیں۔ یہ حادثات انسانی جانوں اور قیمتی اثاثوں کا بڑا ضیاع ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سالوں میں انڈین ائیرفورس کے ہزاروں طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس میں کم از کم 600 پائلٹس ہلاک ہوئے ہیں۔ اس عرصے میں کئی طیارے زمین سے ٹکرانے، تکنیکی خرابی یا فضائی جنگی مشقوں کے دوران تباہ ہوئے۔
جنگی جہاز کی تباہی پر انڈیا کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا
تاہم دبئی ائیر شو میں ہونے والے طیارے کے حادثے سے بھارتی فضائیہ کی رہی سہی عزت کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔ تاہم طیارے کے حادثے کے بعد بحث جاری ہے کہ بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ کیا طیارے پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا یا تکنیکی نقائص کے باعث طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا؟ ایوی ایشن کے ماہرین کے مطابق ہائی جی منووَر میں سٹرکچرل فیلیئر، مسلسل جی لوڈ کے دوران وِنگ اسپار میں دراڑ یا لیمینیٹ کا اُکھڑ جانا، ٹیل پلین یا ایلیویٹر کی ساختی ناکامی، ڈھیلے ہِنجز یا گھِسے بیئرنگ کی وجہ سے کنٹرول سرفیس کا ہلنا،کنٹرول سسٹم کی ناکامی، لینکج ٹوٹنے سے ایلیرون، ایلیویٹر یا روڈر کا جام ہوجانا، پرانے طیاروں میں کنٹرول کیبل کا ٹوٹ جانا، ہائیڈرولک فیلئر جس سے کنٹرول کا جواب غیر متوازن یا مکمل غائب ہو جائے تیجس کی تباہی کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح بعض دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بھی جنگی طیارے حادثات کا شکار پو جاتے ہیں تاہم تکنیکی مسائل کے شکار تیجس طیارے کی تباہی حقیقت میں بھارتی ادارہ جاتی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔
ناقدین کے مطابق دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی سے بھارت کا گھمنڈ اوردفاعی تیاری خاک میں مل گئی ہے۔ جنگی طیارے کی تباہی سے بھارت کے خود ساختہ ’’آتم نربھرتا‘‘ کے دعوے عالمی سطح پر زمین بوس ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد بھارت کے تیجس طیارے بارے کئی دہائیوں سے بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے دعوے، سیاسی نمائش, میڈیا کے ذریعے بنایا گیا تاثر اور تبدیلی کا ذریعہ قرار دیا جانے والا 83 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ آخرکار رن وے پر بکھرے ہوئے ملبے کی صورت میں نظر آیا، جنگی طیارے کے حادثے نے بھارتی مسلح افواج اور اُن کے نظام میں موجود گہرے زوال اور پستی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ تیجس طیاری کی صورت میں بھارت جس چیز کو ’’مقامی صلاحیت‘‘ کا ثبوت بنا کر پیش کرتا رہا ہے، اس نے درحقیقت ادارہ جاتی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا۔ تاہم طیارے کی تباہی کے بعد سامنے آنے والے حقائق نے مودی سرکار کی شرمندگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
