کنگنا رناوٹ نے ول سمتھ کے تھپڑ کو جائز کیوں قرار دیا؟

بالی ووڈ سٹار ول سمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو تھپڑ مارنے پر تنقید کے بعد معافی تو مانگ لی تھی لیکن بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کرس ول کے تھپڑ مارنے کو جائز قرار دے دیا ہے۔ بالی ووڈ کی متنازعہ سکینڈل کوئین کنگنا رناوٹ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں ول اسمتھ کی جانب سے کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے کو نہ صرف درست قرار دیا بلکہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر ان کے ساتھ بھی کبھی ایسا کچھ ہو تو وہ بھی تھپڑ مارنے میں دیر نہیں کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ اگر کوئی شخص میری والدہ اور بہن کی بیماری پر اس طرح کا مذاق اُڑائے گا تو وہ بھی اس کے ساتھ وہی سلوک کریں گی جو کہ ول اسمتھ نے کیا، کنگنا رناوٹ نے ہالی ووڈ اداکار کے عمل کو درست قرار دیتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا کہ ول اسمتھ اداکارہ کے ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ میں آئیں گے۔
خیال رہے کہ ول سمتھ نے کرس راک کو تھپڑ مارنے کے عمل پر معافی مانگتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ جیڈا پنکٹ سمتھ کو طبی مسائل درپیش ہیں، جس وجہ سے ان کے بال جھڑتے ہیں اور وہ گنجی ہو چکی ہیں۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران میزبان نے ان کی بیوی کے گنجے پن کا مذاق اڑایا تھا جس پر وہ غصے میں آگئے اور اسٹیج پر جاکر تھپڑ جڑ دیا۔
ول سمتھ کا معاملہ، میزبان کو حد میں رہنا چاہیے
ہالی ووڈ سٹار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جیڈا کے طبی مسئلے کے بارے میں مذاق میری برداشت سے باہر ہو گیا تھا اور میں نے جذباتی انداز سے ردعمل ظاہر کیا، تاہم آسکرایوارڈز کی انتظامیہ اور مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عمل پر معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شرمندہ ہیں، کیونکہ دنیا میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہالی ووڈ سٹار ول سمتھ کی اہلیہ جیڈا نے بھی اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے شوہر کو ایسا نہیں کرنا چاہیے لیکن لیکن انہوں نے میری محبت میں ایسا کر دیا۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ سٹار ول اسمتھ نے 28 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والی 94 ویں سالانہ آسکر تقریب کے دوران کرس راک کو تھپڑ مارا تھا، ول اسمتھ نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو اس وقت تھپڑ مارا تھا جبکہ میزبان نے اداکار کی بیوی اداکارہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بال جھڑنے کا مذاق اُڑایا تھا۔ اہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تھپڑ مارنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ول اسمتھ کو وہ بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ سے نواز دیا گیا تھا۔
Why did Kangana Ranaut justify Will Smith’s slap? | video in Urdu
