پی ٹی آئی نےپارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی نےچیف جسٹس کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 پی ٹی آئی کا چیف جسٹس تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے پر پارٹی کی کور کمیٹی اورسیاسی کمیٹی میں رہنما الجھ پڑےاور ایک دوسرےپرسنگین الزامات لگائے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہراورعلی ظفر نے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی حمایت کی،جبکہ سلمان اکرم راجہ سمیت اکثریت نےمخالفت کرتے ہوئےکھری کھری سنا دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا نےکہا کہ وہ پارٹی کےسیکرٹری جنرل ہیں،اور پارلیمانی کمیٹی کےنام ان کی مشاورت کے بغیر کس نےدیے۔جب ترمیم کو ہی نہیں مانتےتوپارلیمانی کمیٹی میں شرکت کیوں ہونی چاہیے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کورکمیٹی نےپارلیمنٹ میں بھرپوراحتجاج نہ کرنےپربھی شدیدتحفظات کااظہارکیا،اکثریتی ارکان نےکہا کہ ہمارے اراکین کویامکمل بائیکاٹ کرناچاہیےیاپھرتمام کوجاکراحتجاج ریکارڈ کراناچاہیے تھا۔

ذرائع نے کہا کہ ارکان نےکہا کہ 10یا12اراکین جانےسےفرینڈلی اپوزیشن کاتاثر ملا، ہمارےکارکن اورمقامی رہنما اس ساری صورتحال سےمایوس ہیں۔

تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، فیصل واوڈا

تاہم، ارکان کور کمیٹی نےبیرسٹر گوہراورعلی ظفر کی وضاحتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کس نےپارلیمانی کمیٹی کےلیےنام دیےاور کس کس سےمشاورت ہوئی بتایا جائے۔نام دینےہیں یانہیں کور کمیٹی اورسیاسی کمیٹی کواعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

Back to top button