صبا قمر نے سیف علی خان کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

انڈین فلم ‘ہندی میڈیم’ میں اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کر کے ایوارڈ حاصل کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں اداکار سیف علی خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم ‘لو آج کل’ میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی جو انہوں نے قبول نہیں کی۔

سال 2017 میں بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیف علی خان کیساتھ ایک فلم میں گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی، جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔حال ہی میں صبا قمر اداکار نعمان اعجاز کے ہمراہ رومانوی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں بھی دکھائی دیں،

جسے ایک بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔ ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کی ریلیز کے موقع پر صبا قمر نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ دوبارہ بھارت میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔ تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’ہندی میڈیم‘ سے قبل بھی بھارتی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، جسے انہوں نے خود مسترد کردیا تھا۔ صبا قمر نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم ساز امتیاز علی نے اداکاری کے آغاز میں ہی تب ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ’لو آج کل‘ میں گاؤں کی لڑکی کے کردار کی پیش کش کی تھی۔

لیکن صبا قمر کا کہنا تھا کہ اس وقت گھر والوں کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث انہوں نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے انکار کے بعد گاؤں کی لڑکی کا کردار ایک برازیلی اداکارہ ’جسیلی مونٹیریو‘ نے ادا کیا تھا۔ ’جسیلی مونٹیریو‘ نے فلم میں گاؤں کی سکھ لڑکی اور رشی کپور کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

’لو آج کل‘ نامی فلم میں جسیلی مونٹیریو کے علاوہ سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور فلم سپر ہٹ گئی تھی، اس فلم کا سال 2020 میں ریی میک بھی بنایا گیا تھا، جب کہ اس کے تامل اور دیگر زبانوں میں بھی ریمیک بنائے جا چکے ہیں۔

انٹرویو کے دوران صبا قمر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں فلم ساز راکیش مہرہ نے بھی فلم میں کام کی پیش کش کی تھی، تاہم انہوں نے ان کی فلم کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی واضح کیا کہ انہیں کب فلم ساز نے پیش کش کی تھی؟ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی سید نور کے علاوہ دیگر پاکستانی فلم سازوں نے بھی کام کی پیش کش کی تھی۔

بھارتی فلم دیکھنے پر منیب بٹ اور ایمن خان تنقید کا شکار

انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ پانچ اپریل کو حیدرآباد میں سید گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے مطابق وہ اپنے خاندان کی واحد شخصیت ہیں جو شوبز میں کام کرتی ہیں اور ان کے خاندان میں لڑکیوں کو ملازمت کی اجازت تک نہیں ہوتی تھی، جس وجہ سے انہیں کیریئر کے آغاز میں خاندان کی سخت مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

صبا قمر نے انکشاف کیا کہ شوبز میں آنے کی وجہ سے تاحال ان کے خاندان کے کچھ افراد ان سے نالاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب مین صبا قمر نے واضح کیا کہ شوبز میں ان کا ہر کوئی دوست نہیں اور وہ گلیمرس انڈسٓٹری کا حصہ رہنے کے باوجود خرافات سے دور رہتی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ وہ پیار کے نام پر دھوکہ کھا چکی ہیں اور شادی سے متنفر ہیں۔

Why did Saba Qamar refuse to work with Saif Ali Khan?

Back to top button