اداکارہ صاحبہ نے کبھی بیٹی کی خواہش کیوں نہیں کی؟

اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کی اہلیہ اور معروف اداکارہ

صاحبہ نے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے مجھے اس دور میں بیٹی نہیں دی

۔ صاحبہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں بیٹوں کا بہت شوق تھا اور اللہ نے انہیں بیٹوں ہی سے نوازا ہے، وہ بہت خوش ہیں کہ اللہ نے اُنہیں اس زمانے میں بیٹی نہیں دی، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں کیونکہ زمانہ بہت خراب ہو چکا ہے۔

صاحبہ نے اپنا موقف تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بیٹیوں پر بہت دباؤ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے اور وہ بس ماں، بہن، بیوی اور بیٹی بن کر ہی ذمہ داریاں نبھاتی رہتی ہیں۔ اس دوران صاحبہ کو ٹوکتے ہوئے اُن کے شوہر،ریمبو کا کہنا تھا کہ یہ کیا بات ہوئی، تم پر کیا دباؤ ہے یا تمہاری کونسی خواہش ہے جو پوری نہیں ہوئی، کیا تم نے اپنی مرضی سے شادی نہیں کی، کیا تم اپنی مرضی سے نہیں رہ رہیں، کیا تم خوش نہیں ہو؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سیاستدانوں کی کہانیاں

اس پر صاحبہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دراصل اپنی مرضی سے جینے کے لیے لڑکیوں کو بہت محنت اور جد وجہد کرنی پڑتی ہے، میرے خیال میں لڑکوں کی زندگی بہت آسان ہوتی ہے اور وہ سب کچھ اپنی مرضی بلا روک ٹوک کر سکتے ہیں، صاحبہ کا کہنا تھا کہ اُن کا دل چاہتا ہے کہ وہ لڑکا ہوتیں اور اپنی مرضی سے جیتیں۔

واضح رہے کہ صاحبہ نے بے شمار پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اداکارہ کی معروف فلموں میں پولیس سٹوری، عشق رہنا سدا، ہیرو، بابرا، گورو چیلا، سوداگر، پرنس، نو بے بی نو، ہاتھی میرے ساتھی، صنم بے وفا، خوبصورت شیطان، ٹریفک جام اور خزانہ کی فلمیں قابل ذکر ہیں۔ صاحبہ معروف فلمی اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں۔

Why did the actress never want a daughter? video

Back to top button