عامر لیاقت چھوٹی عمر کی لڑکیوں سے شادی کیوں کرتے ہیں؟

تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے چھوٹی عمر کی لڑکیوں سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ 51 سالہ عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں خود سے 34 برس چھوٹی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے شادی کی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
اب انھوں نے ایک انٹرویو میں کم عمر لڑکی سے شادی کی عجیب وجہ بیان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ایک چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اسے سب کچھ سکھا سکتے ہیں۔ آپ اس کی کیئر کرتے ہیں۔ ایک استاد اور ایک ماں کی طرح اسے بات سمجھا سکتے ہیں اور ایک بھائی کی طرح اس کی حفاظت کر سکتے ہیں“۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ سے شادی سے پہلے عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ انور کے ساتھ کی تھی جنھوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی۔ اس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور سب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کی اور کہا کہ ”میں حال ہی میں زندگی کے ایک برے دور سے گزرا ہوں جو کہ میرے لیے ایک برا راستہ تھا“۔ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔ دانیہ ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔
’’کاشی سیلون‘‘ میں ماڈل سحر حیات کے ساتھ کیا ہوا؟
بعد ازاں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ میری بشریٰ اور طوبیٰ سے طلاق یا خلع مذہبی طریقے سے نہیں ہوئی۔ مولانا طارق جمیل سمیت کوئی بھی عالم دین اس کو درست قرار نہیں دے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے اپنی پہلی دونوں بیویوں بشریٰ اقبال اور طوبیٰ انور کو خود طلاق نہیں دی۔ میں نے نہ تو خلع کے کاغذات پر دستخط کئے اور نہ ہی اس مسئلے کو لے کر عدالت گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ آج طوبیٰ انور جس مقام پر ہیں، اس میں میری مدد شامل ہے کیونکہ مجھ سے شادی سے قبل انھیں کوئی جانتا تک نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری دونوں سابقہ بیویاں زندگی میں ترقی کریں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی اہلیہ کو گھر اور جائیدادیں تو بنا کر دیں لیکن طوبیٰ کو یہ سب کرکے نہ دے سکا کیونکہ ہماری شادی محض ڈھائی سال ہی چلی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ میں نے اسے 65 لاکھ کی گاڑی اور لاکھوں مالیت کی ٹی وی سکرین لے کر دی ہے۔ مگر اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ میری اہنی سابقہ بیویوں سے طلاق ہو چکی ہے کیونکہ طوبیٰ اور بشریٰ نے خود اس کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے دانیہ سے آخری نکاح کیا ہے حالانکہ اس نے مجھے چوتھی شادی کی اجازت بھی دے دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گا کیونکہ اب میری عمر ڈھل رہی ہے۔ انہوں نے مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ شادیاں کریں اور ادھر ادھر منہ نہ ماریں۔
