پاکستان کیخلاف فتح کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں کیوں لڑ پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف فتح کے باوجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑی میدان میں ایک موقع پر آپس میں الجھتے دکھائی دیے۔
پاکستانی اننگز کے دوران ہاردک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یادیو نے شاہین آفریدی کا کیچ چھوڑ دیا، جس پر پانڈیا نے ناراضی کا اظہار کیا۔ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھا گیا۔
ٹی20ورلڈکپ،پاکستانی بیٹرزناکام،بھارت نے61رنزسےشکست دیدی
اننگز کے اختتام پر صورتحال مزید واضح ہوئی جب دونوں کے درمیان دوبارہ بحث ہوتی نظر آئی۔ اسی دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو بھی کلدیپ یادیو سے کچھ کہتے دکھائی دیے، اور ان کے چہرے سے ناراضی نمایاں تھی۔
میچ کے دوران پیش آنے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین مختلف تبصرے اور مزاحیہ ردِعمل دیتے رہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کے درمیان پھر ہینڈ شیک نہیں ہوا
یاد رہے کہ اس مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی، جو اس کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا۔
تاہم اگر پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔
